بھٹکل 24/ ڈسمبر (ایس او نیوز) دو روز پہلے ہیبلے پنچایت حدود کے حنیف آباد میں گرام پنچایت انتخابات کا نہایت ہی پرامن طریقہ پر انعقاد کیاگیا تھا جس پر حنیف آباد ویلفئیر اسوسی ایشن کی جانب سے علاقہ کے ذمہ داران سمیت تمام ووٹروں کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔
حنیف آباد ویلفئیر اسویسی ایشن کے صدر جناب نثار احمد رکن الدین ٹاپ نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ گرام پنچایت انتخابات کے پرامن انعقاد کے لئے اسوسی ایشن کے تحت آنے والی تمام پانچوں مساجد مسجد عُمیر، مسجد مُنیری، مسجد فاطمہ ، مسجد طلحہ اور مسجد ابوبکر صدیق کے ذمہ داران سمیت علاقہ کے دیگرکئی سرگرم کارکنوں نے پُرامن طریقہ پر انتخابات کرانے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ، اس موقع پر قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم کی بھی سرپرستی حاصل رہی، اس موقع پر ہم تمام لوگوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتےہیں۔ انہوں نے عوام الناس سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اگر علاقہ کے تمام ذمہ داران اسی طرح متحد رہ کر کام کریں گے تو علاقہ کے کئی ایک مسائل حل کئے جاسکیں گے ۔